بہبود فنڈ نہ ملنے کے خلاف مختلف درخواستیں پنجاب بار کونسل کے جواب کے لیے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کورونا وائرس کے پیش نظر وکلاء کو بہبود فنڈ نہ ملنے کے خلاف مختلف درخواستوں پر پنجاب بار کونسل کے جواب کے لیے سماعت(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
آئندہ ہفتے کے ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پٹشنر رانا محمد اشرف جمیل نے کونسل شیخ تنویر احمد کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے دیگر طبقات کی طرح وکلاء برادری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔حکومت پاکستان نے ہر طبقے کی مالی مدد کے لیے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔ تین لاکھ خاندانوں کا تعلق عدالتوں سے ہے اور ایک لاکھ کے قریب پنجاب کے وکلاء پریکٹس کرتے ہیں جن کے لیے کوئی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا جو رقم پنجاب بار نے دی ہے وہ انتہائی کم ہے جس سے وکلاء مستفید نہیں ہوسکتے۔ جبکہ بار کونسل کے پاس وکلاء کا فلاح و بہبود فنڈ ہمیشہ موجود رہتا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وکلاء کو مستفید کرنے کے لیے مہیا کیا جانا چاہیے اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بار کونسل بغیر کسی درخواست وصولی وکلاء کو 40 ہزار روپے کا چیک جاری کرے تاکہ سفید پوش وکلاء اپنے معاملات بہتر طریقے سے چلا سکیں۔ اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ وکلاء کے معاشرتی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے حکومت کو بھی فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
ملتوی