گورنر اور دیگر شخصیات کا این 95ماسک پہنے نشتر ٹیلی میدیسن سنٹر کا دورہ‘ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘ انتظامیہ پر شدید تنقید

    گورنر اور دیگر شخصیات کا این 95ماسک پہنے نشتر ٹیلی میدیسن سنٹر کا دورہ‘ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دو روز قبل نشتر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ٹیلی میڈیسن سیکشن کا دورہ بھی کیا، جہاں پر ان کی این 95 ماسک پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تصویر میں موجود(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

گورنر پنجاب چوہدری سرور، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سمیت تمام افسران نے این 95 ماسک پہنے ہوئے ہیں لیکن فرنٹ لائن پر کام کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے پاس صرف سرجیکل ماسک ہے، جس پر گورنر پنجاب اور نشتر ہسپتال کی انتظامیہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، شہریوں اور ڈاکٹری تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ڈاکٹر حفاظتی کٹس، ماسک، دستانے نا ملنے کے باعث کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف تمام حکومتی حکام ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو این 95 ماسک فراہم کرنے کی بجائے خود پہن رکھے ہیں جو کہ مسیحاوں کے ساتھ زیادتی ہے، جب مسیحا حفاظتی کٹس، ماسک کی فراہمی کے لیئے احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو ان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

تنقید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -