صارفین کو یوٹیلٹی سٹورز تک لانے کیلئے اقدامات تیز

  صارفین کو یوٹیلٹی سٹورز تک لانے کیلئے اقدامات تیز

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)وفاقی حکومت کی ہدایت پریوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے سٹور پر عدم دستیاب اشیاء صارفین کو مارکیٹ سے خرید کر دینے کی ہدایت کردی ہے، ان (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

احکامات کا مقصد سیل میں اضافہ کیساتھ ساتھ صارفین کو ایک ہی جگہ اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنا نا ہے تاکہ محکمہ پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہو، واضح رہے کہ سٹورز پر چینی سمیت بعض اشیاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد دیگر اشیاء کی خریداری میں دلچسپی نہیں لیتی، جس کی وجہ سے محکمہ کی سیل میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -