چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ میں تبدیل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ میں تبدیل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا وائرس سے احتیاط اورلاک ڈاؤن کے باعث چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت کوڈیجیٹل کورٹ میں تبدیل کردیاگیا،اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کی آئی ٹی کمیٹی کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت کوآئی ٹی بیسڈ پہلی ماڈل کورٹ میں تبدیل کیا جاچکا ہے،چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں مقدمات (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کی فائلوں کے بغیر سماعت کا آغاز ہوگیاہے، فاضل چیف جسٹس اپنی عدالت میں ایل سی ڈی مانیٹر کے ذریعے مقدمات کی سماعت کررہے ہیں،عدالت میں موجود لاافسروں اور وکلاء کی سہولت کے لئے ایل سی ڈی سکرین بھی نصب کی گئی ہے، وکلاء کے لئے آن لائن تحریری جواب اورلائل جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے،وکلاء اپنے دفتر میں یا بار روم لائبریری میں بیٹھ کر آن لائن جواب یا تحریری دلائل بھجوا سکتے ہیں، وکلاء کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈیجیٹل کورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -