میٹر ریڈنگ سٹاپ‘دوسرے ماہ بھی ایوریج گیس بلز‘ صارفین کا احتجاج

میٹر ریڈنگ سٹاپ‘دوسرے ماہ بھی ایوریج گیس بلز‘ صارفین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس کی میٹر ریڈنگ دوسرے ماہ بھی شروع نہیں ہو سکی۔ ایوریج بلوں سے صارفین تنگ آگئے۔ سوئی گیس دفتر میں عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات ہونے لگے۔ بتایاگیا ہے کہ کرونا وائرس کے مسئلے پر لاک ڈاؤن ہونے پر سوئی گیس دفاتر بھی بند کر دئیے گئے تھے اور روزانہ صرف ایک ملازم کی ڈیوٹی لگائی جاتی تھی جو فون پر صارفین کی کمپلینٹ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
سن کر آن لائن کرکے متعلقہ اہلکاروں کے ذمہ لگاتا تھا۔ اس دوران میٹر ریڈنگ نہیں کی گئی اور صارفین کو مارچ2019کی ریڈنگ کے مطابق ایوریج بل بھجوا دئیے گئے جبکہ ان کی 3اقساط بھی کر دی گئیں۔ اب دوسرے ماہ اپریل 2020میں بھی میٹر ریڈنگ شروع نہیں ہو سکی اور صارفین کو ایک بار پھر گزشتہ سال گیس کے استعمال کے تناسب سے ایوریج بل بھجواد ئیے گئے ہیں اور بل کے ریڈنگ کے خانے میں زیرو زیرو زیرو درج ہیں۔اس صورتحال میں جن صارفین ن کوزائد ایوریج بل موصول ہوئے ہیں‘وہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور سوئی گیس دفاتر جا کر احتجاج کر رہے ہیں جس پر صارفین اور عملے کے مابین تلخ کلامی کے واقعات بھی رونماہو رہے ہیں۔ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ریڈنگ کے مطابق درست بلنگ کی جائے۔
احتجاج