کرونا پر سیاست‘ حکومتی طرز عمل سے مایوسی بڑھ گئی‘ اعجاز الحق

کرونا پر سیاست‘ حکومتی طرز عمل سے مایوسی بڑھ گئی‘ اعجاز الحق

  

ہارون آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس مسئلہ پر حکمرانوں کو سنجیدگی دکھانی ہوگی، ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا، حکمرانوں کے اس طرز عمل سے مایوسی بڑھ رہی ہے، ان خیالات کا انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے موجودہ حکمران اس مسئلہ کو پسے پشت ڈال کر ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کو ایک دوسرے کو بیچا دکھا رہے ہیں جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، آرمی پبلک سکول کا واقعہ رونما ہوتو پوری قوم ایک بات پر متفق ہوئی تمام پولیٹکل پارٹیز اور سارے سٹیک ہولڈرزاور افواج پاکستان ایک ٹیبل پر بیٹھے نیشنل ایکشن پلان بنا اور عمل درآمد شروع کیا لیکن بدقسمتی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابھی تک ہم نے کوئی قومی کنسنس پیدا نہیں کی، کورونا وائرس ہمارے ملک میں دوسرے ملکوں کی نسبت بہت کم ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے، کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

اعجاز الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -