سخاکوٹ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق

سخاکوٹ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)سخاکوٹ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہوگیا۔ محمد اسلم نامی شخص کا ٹیسٹ گذشتہ روز پازیٹیو ایا تھا۔تفصیلات کے مطابق:۔ سخاکوٹ میں کرونا سے متاثرہونے والاپہلا مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔سٹیشن محلہ کے محمد اسلم ولد کالے خان جو کہ کشمیرسویٹس اینڈ بیکری کا مالک تھا کا گذشتہ روز کرونا ٹیسٹ ہواتھا جو کہ مثبت ایا تھا جبکہ گھریلوں ذرائع کے مطابق متوفی پہلے ہی سے سینے کے مرض میں مبتلا تھا اور گذشتہ شب اچانک انتقال کر گیا۔ محمد اسلم کی نماز جنازہ سخاکوٹ جناز گاہ میں سوشل ڈیسٹنس اور ایس او پیز پروٹوکول کیساتھ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سُپرد خاک کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کے زیر نگرانی پورے محلے اور متوفی کے گھر میں جراثیم کش سپرے بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -