گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد فیس بک پر اپلوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

  گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد فیس بک پر اپلوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگرنے آئمہ کرام کے خلاف مبینہ طور پر گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد فیس بک پر اپلوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث کبیر والا کے رہائشی ملزمان محمد (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

اسامہ اور زوہیب حسن کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔ملزمان کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے موئقف اختیار کیا کہ مقدمہ کے مدعی شبیر احمد کی جانب سے بیان حلفی دیا گیا جس میں طالب علم کے پاس موبائل فون نہ ہونے اور غریب ہونے کا اعتراف کیا گیا اور غلط فہمی کی وجہ سے مقدمہ درج کرانیکا اعتراف کیا گیا۔ اسی مقدمہ میں ایک اور ملزم زوہیب حسن خود شیعہ فرقہ سے تعلق رکھتا ہے جو اہل بیت کی حرمت کے لیے جان تک نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ اس طرح کی توہین کے بارے میں تصور بھی نہیں کرسکتا جبکہ درخواست گزار ایک طالب علم ہے اس کے پاس فون ہے نہ ہی اس کے نام پر سم جاری ہوئی۔ ان کے خلاف پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ اور توہین اہل بیت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جو کہ بلا جواز ہے کیونکہ کسی ایک قانون کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -