جیلوں‘ تفتیشی مراکزاورقیدیوں کولے جانے والی گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

جیلوں‘ تفتیشی مراکزاورقیدیوں کولے جانے والی گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ...

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)جیلوں‘ تفتیشی مراکزاورقیدیوں کولے جانے والی گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کردی۔ رحیم یارخان سمیت ملک بھرکی ضلعی حکومتوں اور پولیس افسران کوہدایت(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کی ہے کہ تمام جیلوں کاریکارڈفوری طور پرکمپیوٹرائزڈکیاجائے اورجیلوں‘ تھانوں‘ تھانوں کے تفتیشی مراکزاورقیدیوں کولے جانے والی گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں‘ سیکورٹی معاملات میں غفلت برتنے پرمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے‘ دس ہزارروپے تک کے جرمانے کی وجہ سے بندقیدیوں کاجرمانہ اداکرنے کے لیے مخیرحضرات سے رابطہ کرکے رمضان المبارک کے دوران قیدیوں کاجرمانہ اداکردیاجائے‘ احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے جیل حکام کوآگاہ کردیاہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -