شادن لُنڈ: ہسپتال سے لیڈی سٹاف غائب‘ حاملہ خاتون 3گھنٹے تڑپتی رہی حالت بگڑنے پر تونسہ منتقل‘ عوامی حلقوں کا احتجاج

شادن لُنڈ: ہسپتال سے لیڈی سٹاف غائب‘ حاملہ خاتون 3گھنٹے تڑپتی رہی حالت ...

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) شادن لُنڈ ہسپتال میں لیڈی سٹاف غیر حاضر رہنے لگا،حاملہ خاتون تین گھنٹے ہسپتال میں تڑپتی رہی مگر لیڈی ڈاکٹر اور ایل ایچ وی غائب رہی حالت تشویشناک ہونے پر تونسہ ہسپتال ریفرکر دیا (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرائیبل ایریا سے حاملہ خاتون کو زچکی کیلئے شادن لُنڈ ہسپتال لایا گیا مگر لیڈی ڈاکٹر اور ایل ایچ وی نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ مسلسل 3گھنٹے تڑپتی رہی مگر سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ان کو طبی امداد نہ مل سکی خاتون کی حالت خراب ہونے پراسے تو نسہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا واضح رہے کہ جس دن سے لاک ڈاؤن شروع ہوا شادن لُنڈ ہسپتال کے اسٹاف نے غیر حاضری معمول بنالی جس سے مریضوں کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -