ملتان: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 10افراد کیخلاف مقدمہ

      ملتان: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 10افراد کیخلاف مقدمہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق بدھلہ سنت پولیس کو شہناز بی بی نے بتایا کہ گھر سے تھانہ کی طرف جارہے تھی کہ ملزم بشیر احمد، غلام شبیر، نصیر، عابد نے کلہاڑی کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

وار کرکے ناحق مضروب کیا دریں اثنا سٹی جلالپور پولیس کو امتیاز احمد نے بتایا کہ میں اپنی بھیٹک میں سویا ہوا تھا گھر کے صحن میں میری بیوی، بیٹا، بھانجھا موجود تھے اچانک شور کی ا?واز سن کر صحن کی جانب گیا جہاں ملزم مجید عرف مجی، رستم اپنے نامعلوم ساتھی کہ ہمراہ بیوی زرینہ بی بی کے ساتھ دست درازی کررہے تھے ملزم مجید نے سیدھے فائر کئے جو میری بیوی، بیٹے اور بھانجھی کے لگے،وجہ عناد ملزم میری مستورات پر بری نظر رکھتا تھا منع کرنے پر طیش میں ا?گئے جبکہ اللہ دتہ نے اسی تھانہ کو بتایا کہ میں اپنی زمین کی پیمائش کروارہا تھا کہ ملزم الطاف حسین،محمد جواد اور کاشف ا?گئے جہنوں نے میری والدہ کو سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا جبکہ مجھے ملزمان نے مکوں،حوروسے ناحق مضروب کیا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

لڑائی جھگڑے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -