ملتان اور وہاڑی میں حادثے‘ 3افراد جاں بحق‘ 5زخمی

ملتان اور وہاڑی میں حادثے‘ 3افراد جاں بحق‘ 5زخمی

  

ملتان‘وہاڑی(نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) تیز رفتار مزدا ڈالہ بے قابو ہو کر دکانوں میں جا ٹکرایا ایک شخص جان بحق جبکہ 4 افرا د زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقہ جھوک وینس میں ایک تیز رفتار مزدا ڈالہ بے قابو ہوکر تین دکانوں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں یہاں سامان لینے آیا محسن عباس موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ سجاد،ایوب،حیات اوتلر حاجی محمد زخمی ہو ئے جنہیں زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیو ر تیز رفتاری(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

دے چلا رہا تھا جو اس پر قابو نہ رکھ سکا اور روڈ کنارے دکانوں میں جا ٹکرایا۔ڈرائیور نے پہلے چھلانگ لگائی اور موقع سے فرار ہو گیا۔کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے 55سالہ شخص مسجد چھت کی مرمت کے دوران گرکر جاں بحق ہوگیا ہے،متعلقہ پولیس نے موقع پر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق قاسم بیلہ عید گاہ والی گلی نمبر3کا رہائشی حاجی شہزاد جامع مسجد محمد بن قاسم (اہلحدیث)میں چھت کی مرمت کررہاتھا جو سیڑھی سلپ ہونے کی وجہ سے نیچے گرکر موقع پر ہی دم توڑ گیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ خانیوال روڈ پاکستان گرین پٹرولیم کے قریب موٹرسائیکل سوار ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گیا حادثہ کے نتیجہ میں 1شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق خانیوال روڈ نزد پاکستان پٹرولیم موٹر سائیکل سوار ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 ٹیموں نے نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے شخص کا نام جمال جبکی زخمی کی افتخار کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور دونوں افراد ریلوے کے ملازم بتائے جارہے ہیں۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -