ڈیرہ‘ ڈاکوؤں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی‘ ایک ملزم گرفتار

  ڈیرہ‘ ڈاکوؤں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی‘ ایک ملزم گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کانسٹیبل بشیرحسین پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ڈمرہ گینگ کا ساتھی دوران پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق محمد شاہد نامی کالر نے اطلاع دی کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس سے اسلحہ کے زور پر زبردستی موٹر سائیکل چھین لیااطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے ملزمان کی گرفتاری کے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

لئے ناکہ لگا دیادبہ دری ناکہ پر کھڑے پولیس کے جوانوں کو دیکھ کر موٹر سائیکل ڈکیت ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے طور پر متبادل فائرنگ کی تو دو ملزمان بخوف گرفتاری فرار ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں جس کا نام و پتہ محمد شاہد ولد مجاہد قوم ڈمرہ سکنہ بستی ڈمرہ معلوم ہوا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاپولیس نے ملزم کے قبضہ سے موقع واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا محمد اقبال نے کہا کہ گرفتار ہونے والا ملزم بدنام زمانہ ڈمرہ گینگ کا رکن ہے جو کہ گزشتہ روز پولیس ملازم بشیر لنڈ پر بھی فائرنگ میں ملوث پایا گیا ہے کوٹ چھٹہ پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لا کر تفتیش میں مصروف عمل ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -