ایل او سی پر بھارتی جارحیت، خاتون شہید، بچی زخمی

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، خاتون شہید، بچی زخمی

  

تتہ پانی،سیری،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون موقع پر شہید ہوگئی،بھارتی فوج نے شہید ہونیوالی خاتون کو ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا،کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ با ر ی سے بھی ایک بچی زخمی ہو گئی، بھا رتی فوج کی فائر نگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرزاٹھے،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ پاک فو ج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔کنٹرول لائن پر فائرنگ واقعے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق پیر کے روزدن دس بجے کے قریب لائن آف کنٹرو ل پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گاؤں رڈ میں ایک خاتون یاسمین اختر زوجہ شیراز احمد اپنے کھیت میں گھاس کاٹ کر رہی تھی، اُسے بھارتی فوج نے ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں گولی اسکے سینے میں لگی اور وہ موقع پر شہید ہوگئی، واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہوگیا، ادھر کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاؤں چتر، بھینسہ گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے سحری کے وقت بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ادیبہ ظہیر ولد ظہیر احمد قوم مغل ساکن چتر زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا،جہا ں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی ادیبہ کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا،پاک فوج نے بھارت کو منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے ا ن کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلاا شتعا ل فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے36سالہ خاتون یاسمین شہید ہوگئی جس کا تعلق گاؤں رید سے تھا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں موہرہ چھترکی ایک 8سال کی بچی ادیبہ ظہیر بھی زخمی ہوئی،جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان پا ک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندتوا اور سیفران دہشت گردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی فوج نے 2019ء میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ واقعے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ مرا سلے میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے پیر کے روز کھوئی رٹہ اور جنڈروٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، کنٹرول لائن پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور نو سالہ بچی شدید زخمی ہوئی۔

بھارتی جارحیت

مزید :

صفحہ اول -