چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں، وزیراعظم کے بیانات غیر ذمہ دار انہ: بلاول بھٹو 

چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں، وزیراعظم کے بیانات غیر ذمہ دار انہ: ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق کام کی بجائے سندھ کے اقدامات کو سبو تا ژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پہلی بار وفاق اور وزیراعظم صوبوں سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کیخلاف وزیراعظم کے بیانات ابہام پیدا کر رہے ہیں، چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں، 18 ویں ترمیم صوبوں کو اختیار دیتی ہے، لیکن وفاقی حکومت کو راہ فرار نہیں دیتی، قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے، اور اس وقت وہاں قیادت کا فقدان ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا جب وفاق سندھ کے ہسپتال چھیننا چاہتا ہے تو اْس وقت اٹھارویں تر میم نظر نہیں آتی، اگر 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا، تو پھر ملک میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ادارہ کیوں موجود ہے؟ یہ و قت ایک ملک بن کے سوچنے کا ہے، وزیر اعظم کے بیانات نہایت غیر ذمہ دارانہ ہیں، ہر صوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق حالات کا مقابلہ کر نے کی پوری کوشش میں لگا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -