ذخیرہ کی گنجائش ختم، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار 

ذخیرہ کی گنجائش ختم، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار 

  

لندن(این این آئی)دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل کی برطانوی منڈی میں سوموار کوکاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔

 تیل/قیمتیں 

مزید :

صفحہ آخر -