فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون
فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر جعمیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے 18 ویں آئینی ترمیم پر صلاح و مشورہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ٹیلی فون پر ہوئی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش امور اور دیگر معاملات پر غور و خوص کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو فون کیا اوران سے این ایف سی ایوارڈ پر بھی مشاورت کی۔پاکستان کے آئین میں 18 ویں ترمیم آٹھ اپریل 2010 کو قومی اسمبلی سے منظور ہوئی تھی۔ اس وقت پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر پاکستان تھے۔

ادھرلیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اس آئینی ترمیم کو ختم کرنے کے حوالے سے شرانگیز بیانات کا مقصد قوم سمجھنے سے قاصر ہے، ایک نیا انتشاراور نیا تنازع کھڑا کرنے کا مقصد کوئی نہیں سمجھ سکتا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمیں کورونا وبا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

سیاست -