سول ایوی ایشن برطانوی چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی

سول ایوی ایشن برطانوی چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی
سول ایوی ایشن برطانوی چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے برطانیہ کے پانچ چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سی اے اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارت خانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے۔ قطر ائر کی خالی پروازیں 30 اپریل سے 5 مئی تک پاکستان پہنچے گیں۔

قطر ائر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لے کر برطانیہ جائیں گی۔ پہلی پرواز 30 اپریل کو دوحہ سے کراچی پہنچے گی جس میں 3 سو سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے۔

دوسری پرواز یکم مئی کو دوحہ سے لاہور پہنچے گی جو 200 سے زائد برطانوی شہریوں کو لاہور سے لے کر لندن روانہ ہو گی۔ دیگر پروازیں بھی پانچ مئی سے پہلے برطانوی شہریوں کو لے کر روانہ ہوں گی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -