کراچی کی ایک بیکری میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد زخمی

کراچی کی ایک بیکری میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد زخمی
کراچی کی ایک بیکری میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد زخمی

  

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں واقع ایک بیکری میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقہ پولیس دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

سلنڈر دھماکے سے بیکری کو نقصان پہنچا ہے اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلنڈر دھماکہ کی وجہ سے بیکری کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوا ہے،علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ فی الحال دھماکہ سلنڈر کا ہی لگتا ہے لیکن اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہوگا۔

پولیس اور دیگر متعقلہ ادارے جائے وقوع پہ ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -