وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب میں ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب میں ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں کیخلاف ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب میں ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ذخیرہ اندوزوںاورناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ مصنوعی مہنگائی پیداکرنے کے ذمے داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیا ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدارنے کہاکہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -