چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط
چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی کمیونسٹ پارٹی کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو تہنیتی خط لکھا ہے، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے تین صفحات پر مبنیٰ خط ارسال کیا۔
شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہاگیاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پرشہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے شکر گزار ہیں، کورونا کیخلاف چین کی جنگ میں پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات نے حمایت کی اور چین کی معیشت اور معاشرہ معمول پر واپس آرہے ہیں، زندگی اور پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے، اس عمل میں حفاظت اور بچائو کے اقدامات مستقل بنیادوں پر لاگو کیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے، کورونا کیخلاف پوری عالمی برادری کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، مسلم لیگ (ن) نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو فروغ دینے میں گرانقدر کام کیا ہے جبکہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ پارٹی کی سطح پر تعاون کا فروغ چاہتے اور مسلم لیگ (ن) کیساتھ نیو ٹائپ پارٹی ٹو پارٹی تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، خط میں خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔