ای او بی آئی کرپشن کیس ،ملزم عمار احمد خان کی ضمانت کےخلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

ای او بی آئی کرپشن کیس ،ملزم عمار احمد خان کی ضمانت کےخلاف درخواست پر سماعت ...
ای او بی آئی کرپشن کیس ،ملزم عمار احمد خان کی ضمانت کےخلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس کے ملزم عمار احمد کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس کے ملزم عمار احمد خان کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم نے عدالتی احکامات کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیاکہ ایک مرتبہ چالان عدالت میں پیش کردیا جائے تو تفتیش ہو سکتی ہے؟ ۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم کو عبوری ضمانت دےکر عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ملزم کا شامل تفتیش ہونے کا آرڈر میں لکھا ہے،وکیل ملزم نے کہا کہ ایک مرتبہ چالان داخل ہوجائے تو شامل تفتیش ہونے کا جواز کیا ہے،وکیل ملزم نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے ملزم سفر نہیں کر سکتا،خود کو محدود کر رہے ہیں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔