ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست ،آئیسکو کو نوٹس جاری ،جواب طلب

ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست ،آئیسکو کو نوٹس جاری ...
ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست ،آئیسکو کو نوٹس جاری ،جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے مقامی ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست پر سماعت پر آئیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ٹیکسٹائل ملز کو کل تک 33فیصدبل جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مقامی ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل آئیسو نے کہاکہ ہم نے بھی تنخواہیں دینی ہوتی ہیں، پی پی ایز دینے ہیں، وکیل ٹیکسٹائل ملز نے کہاکہ دیگر کمپنیوں کو بھی 6انسٹالمنٹس دی ہوئی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر آپ نے ایک کو رعایت دی ہے، تو دوسری کو بھی بنتی ہے،وکیل آئیسکو نے کہاکہ ہم نے ہسپتال کو رعایت دی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آئیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااورٹیکسٹائل ملز کو کل تک 33فیصدبل جمع کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -