”عمراکمل اب باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں ۔۔“ فکسنگ کے الزام میں سزا ملنے پر رمیز راجہ عمر اکمل پر پھٹ پڑے، کھری کھری سنا دیں

”عمراکمل اب باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں ۔۔“ فکسنگ کے الزام میں سزا ...
”عمراکمل اب باضابطہ طور پر بیوقوفوں کی فہرست میں ۔۔“ فکسنگ کے الزام میں سزا ملنے پر رمیز راجہ عمر اکمل پر پھٹ پڑے، کھری کھری سنا دیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں سزا پانے والے کرکٹر عمر اکمل پر پھٹ پڑے ہیں اور کھری کھری سنا ڈالی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اب باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں ان پر 3 سال تک پابندی عائد ہوگئی ہے۔رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ٹیلنٹ کی بربادی ہے! اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے تاکہ اس طرح کے بے وقوفوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہو ورنہ ایسے واقعات برادشت کرنے کی ہمت مزید بڑھالیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔کرکٹر عمراکمل پر 3 سال کے لیے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد ہوگی۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔

20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

مزید :

کھیل -