بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو کتنا وقت قرنطینہ میں رکھا جائے گا؟ انتظامیہ نے نیا فیصلہ کرلیا

بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو کتنا وقت قرنطینہ میں رکھا جائے گا؟ ...
بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو کتنا وقت قرنطینہ میں رکھا جائے گا؟ انتظامیہ نے نیا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو صرف 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا جبکہ اس فیصلے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا تھا۔

چینل ذرائع نے بتایا کہ طویل سفر کے بعد 7 روز قرنطینہ میں رکھنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کا واپس آنے پر 2 دن میں ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ ٹیسٹ منفی آنے پر شہریوں کو 2 دن میں گھر روانہ کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی تھی جس کے تحت واپس آنے والے پاکستانی 7 دن ہوٹل میں رہیں گے جس کا خرچہ بھی خود اٹھانا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -