گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس میں ریمارکس

گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو ...
گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی موجودہ ٹرم 24 جون 2020 کو ختم ہو رہی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان حکومت کی ٹرم ختم ہوتی رہی ہے،ماضی میں گلگت بلتستان میں الیکشن کس قانون کے تحت ہوتے رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہاکہ 2015کاالیکشن آرڈر 2009 کے تحت ہوا،گلگت بلتستان آرڈر 2018 نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خاموش ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد حکومت نے قانون سازی کیوں نہیں کی؟جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اور عالمی اہمیت ہے،گلگت بلتستان کی گورننس آوَٹ سٹینڈنگ ہونی چاہیے،حکومت نے جو کرنا ہے خود کرے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے پہلے بھی صدارتی آرڈر جاری ہوتے رہے اب بھی کر لیں، اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی قانون سازی میں اگست 2019 میں ریجن میں ہوئی تبدیلوں کو بھی مدنظر رکھنا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں، عدالت نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -