70سال گزرگئے،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمان

70سال گزرگئے،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمان
70سال گزرگئے،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمااسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے 18 ویں ترامیم میں ردوبدل کے حوالے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ70سال گزرگئے،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جے یوآئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کی ،تمام سیاسی جماعتیں آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک تھیں،خدا جانے کس کے ایجنڈے پر18ویں ترمیم کو ختم کرنے یا ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں ۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہاکہ 18ویں ترمیم کو ختم یا ردوبدل سے سیاسی وآئینی بحران پیدا ہو گا،کسی ایک شق کو ختم کیا جاتا ہے تو ازسر نو قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا ہو گی ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قوم ستر سال سے زائد کاٹ چکی ہے ،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں ،ہم ملک کسی صورت تاریک میں نہیں دھکیل سکتے اور نہ داوَ پر لگا سکتے ہیں ،70سال گزرگئے،ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -