”عمر اکمل کا کیرئیر ختم ہو گیا“ ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے پریشان کن بات کہہ دی

”عمر اکمل کا کیرئیر ختم ہو گیا“ ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے پریشان کن بات کہہ ...
”عمر اکمل کا کیرئیر ختم ہو گیا“ ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے پریشان کن بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور ایشین بریڈمین کا خطاب پانے والے ظہیر عباس نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر تین سال کیلئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس پر ان کے بھائی کامران اکمل نے تو حیرت کا اظہار کیا ہے البتہ رمیز راجہ، راشد لطیف اور دیگر سابق کرکٹرز اس سزا کو درست قرار دے رہے ہیں اور اب ظہیر عباس نے ناصرف اس اقدام کو صحیح قرار دیا ہے بلکہ عمر اکمل کا کیرئیر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسی سزا کے مستحق تھے کیونکہ وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں بلکہ ایک عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، پی سی بی کی جانب سے عمراکمل کو اینٹی کرپشن قوانین کے حوالے سے کئی بار بتایا گیا ہوگا کہ اگر کسی کرپٹ شخص کی طرف رابطہ کیا جائے تو کیا کرنا ہے،انہوں نے اس بات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو علم ہوا تو عمر اکمل نے غلطی کا اعتراف کرلیا، اگر کوئی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہترین ٹیلنٹ ہے، قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا۔

مزید :

کھیل -