عمر اکمل سزا کیخلاف کب تک اپیل کر سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

عمر اکمل سزا کیخلاف کب تک اپیل کر سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا
عمر اکمل سزا کیخلاف کب تک اپیل کر سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ عمر اکمل سزا کے خلاف 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفضل رضوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے بکیز سے ملاقات کا پی سی بی کو نہیں بتایا تھا اور پابندی کی سزا اسی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر نے کہا کہ وکیل نہ لانا عمر اکمل کا اپنا فیصلہ تھا، اب وہ 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سلیم ملک کے معافی مانگنے میں تاخیر کے سوال پر تفضل حیدر رضوی نے کہا کہ تاخیر ہی سہی مگر معافی مانگنا اچھا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے کہ سلیم ملک نے کسی اور معتبر شخصیت کا نام لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔

مزید :

کھیل -