وفاقی کابینہ میں چھوٹے تاجروں کے لیے بڑا پیکج ،کتنے ارب کی منظوری دی گئی؟

وفاقی کابینہ میں چھوٹے تاجروں کے لیے بڑا پیکج ،کتنے ارب کی منظوری دی گئی؟
وفاقی کابینہ میں چھوٹے تاجروں کے لیے بڑا پیکج ،کتنے ارب کی منظوری دی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کابینہ نے چھوٹے تاجروں کیلئے بڑے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تاجروں کیلئے 75ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں قومی و عالمی امور سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جن میں سے متعدد نکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں کاروباری حضرات کیلیے تین ماہ تک بجلی کے بل کی معافی اور لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیو پر نامزدگیوں  کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی اور کابینہ نے وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا سے متاثرہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری دی گئی۔

اس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعاتی پیکیج دینے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھرمیں کوروناوائرس کی وجہ سے تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

حکومت نے مارچ کے آخر سے نو مئی تک ملک بھرمیں لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -