فیصل واڈا کا دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر،حکومت نے کارروائی کا حکم دیدیا

فیصل واڈا کا دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر،حکومت نے کارروائی کا حکم دیدیا
فیصل واڈا کا دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر،حکومت نے کارروائی کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)صوبائی حکومت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے زیر استعمال جعلی نمبر پر مشتمل گاڑیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کےمطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی سوشل میڈیا پر سی ویو کلفٹن پر تفریح کرنے کی تصاویر اور ویڈیو نشر ہونے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میکش کمار چاولہ نے  کہا کہ ایک گاڑی ہائی لکس ہے لیکن یہ نمبر پلیٹ ویگو گاڑی پر لگی ہوئی ہے  جبکہ دو گاڑیوں کے نمبر یکساں ہیں ۔اور فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا کہ دو گاڑیوں پر ایک نمبر  لگا ہوا ہے۔ایک گاڑی نئی ہے اور جبکہ ایک گاڑی پرانی ہے  جبکہ ایک نمبر پلیٹ دو گاڑیوں پر استعمال کرنے کے علاوہ اس کے ماڈل بھی الگ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کی ایک نمبر پلیٹ 2012 میں جاری ہوئی اور 2019 کی گاڑی پر لگی ہے، حکومت سندھ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے ۔اس سلسلے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈائریکٹر جنرل سے آج (منگل کو ) تفیصلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔