ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا

ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا
ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 17 پیسےمہنگا ہو کر161 روپے 65 پیسےپربندہوا۔ اس سے قبل آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے تینتالیس  اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  انٹر بینک میں ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 161 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔

 گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 161.12 سے کم ہو کر 160.36 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی کمی کے اثرات تجارتی معاملات پر بھی پڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں رہا اور مارکیٹ کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں موجود رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 314 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس 26 پوائنٹس کی کے ساتھ 32 ہزار 288 کی سطح پر گر گیا تھا۔

کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 32 ہزار 586 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 124,866,362 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,026,054,948 بنتی ہے۔

مزید :

بزنس -