محمد حفیظ ریٹائرمنٹ سے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمند، انہوں نے ڈریم اوپننگ پارٹنر کے طور پر کس کا انتخاب کیا ہے؟

محمد حفیظ ریٹائرمنٹ سے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمند، انہوں نے ڈریم ...
محمد حفیظ ریٹائرمنٹ سے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمند، انہوں نے ڈریم اوپننگ پارٹنر کے طور پر کس کا انتخاب کیا ہے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ کو الوادع کہنے سے قبل میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں جبکہ اپنے ڈریم اوپننگ پارٹنر کے طور پر انہوں نے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کا انتخاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 91 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد رنز اور 200 سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں اور صرف محدود اوورز کی کرکٹ تک ہی محدود ہیں تاہم وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے سے قبل رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ڈریم اوپننگ پارٹنر کے طور پر مختصر ترین فارمیٹ کے قومی کپتان بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ دنیا میں اس وقت متعدد شاندار بیٹسمین کھیل رہے ہیں جن میں سے مجھے کئی کرکٹرز پسند ہیں لیکن اگر اگر مجھے اپنے ڈریم پارٹنر کیلئے پاکستان سے کسی کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بابر اعظم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم جس عمدہ تکنیک کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اس سے دوسرے اینڈ پر موجود بیٹسمین پر دباﺅ بہت کم ہوجاتا ہے، عالمی سطح پر کسی خاص پلیئر کا ذکر کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ اس وقت کئی عظیم نام موجود ہیں، بہرحال میں روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ بھی اننگز کا آغاز کرنا چاہوں گا۔

مزید :

کھیل -