سری لنکا میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، یہ کون ہیں اور وہاں کیوں گئے تھے؟ آپ بھی جانئے

سری لنکا میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، یہ کون ...
سری لنکا میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، یہ کون ہیں اور وہاں کیوں گئے تھے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی عالمی وباءکے بعد سری لنکا میں پھنس جانے والے پاکستانی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ائیرلائن کی پرواز1185 سے 6 کرکٹرز، چار ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہو گئی، کرکٹرز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کاشف نوید، احسان بیگ، محتشم علی، قیصر اشرف، علی مہر اور فیضان خان شامل ہیں جو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا گئے تھے تاکہ وہاں فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لے سکیں۔
ان کے علاوہ وطن واپس لوٹنے والے ٹیبل ٹینس کے چار کھلاڑیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، صوابی کی حبہ اقبال اور حیانور کے ساتھ چترال کی اقراءرحمان بھی وطن لوٹ آئی ہیں جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے افسر علی کی بھی وطن واپسی ہو گئی۔ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے ڈائریکٹریٹ سپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

مزید :

کھیل -