صدر عارف علوی اور ان کے صاحبزادے جھوٹی خبر پھیلاتے پکڑے گئے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

صدر عارف علوی اور ان کے صاحبزادے جھوٹی خبر پھیلاتے پکڑے گئے؟ سوشل میڈیا پر ...
صدر عارف علوی اور ان کے صاحبزادے جھوٹی خبر پھیلاتے پکڑے گئے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں پوسٹ کی جا رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ صدر عارف علوی اور ان کے صاحبزادے جعلی خبر پھیلاتے ہوئے پکڑے گئے جس پر یوٹیوب نے ان کی ایک ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نہاری نامی ایک ٹویٹر اکاونٹ نے الزام لگایا ہے کہ تھنڈرسکواڈ سینیئر اور جونیئر ایک ویڈیو کو پھیلا رہے تھے جسے یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا ہے، اس پر کوئی معذرت نہیں کرے گا۔  لیکن نقصان تو ہوچکا۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں نہاری نامی اکاونٹ نے مزید لکھا کہ 'ہر ایک یا دو ہفتے بعد انصافین سوشل میڈیا ایک نیا آرٹیکل یا ایک  نئی ویڈیو یا آڈیو ریلیز کرتا ہے ، پارٹی لیڈر وہ ویڈیو ملتے ہی واٹس ایپ پر جاری کردیتے ہیں جس کے بعد  وہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔

صدرمملکت کے صاحبزادے عواب علوی نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر ڈیٹا شیئرکرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ وقت ہے کہ لوگوں کو معمول کی زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے اور وائرس کیخلاف مدافعت کو بڑھائیں، ابتدائی طورپر دنیا نے نامعلوم پیشن گوئیوں کا سہارا لیا  تاہم زمینی حقائق مختلف ہیں۔ان کی ویڈیو بعد میں یوٹیوب کی طرف سے ڈیلیٹ کردی گئی اور واضح میسج دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی ۔ 


اپنے صاحبزادے کی ٹوئیٹ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ری ٹوئیٹ کیا اور لاک ڈائون پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاک ڈائون یا نو لاک ڈائون؟ کورونا وائرس نیا ہے، اس لیے پاکستان اور دنیا بھر میں اس کے بارے پائی جانیوالی آراء میں بھی فرق ہے کہ اس سے کیسے نمٹیں، جیسے ہی اعدادوشمار آتے ہیں تو آرا ءبدل جاتی ہیں، اپنے ذہن کو کھلا رکھیں ، یہ طویل ہے لیکن سیاستدانوں سمیت آراء بنانے والے تمام لوگوں کی سنیں۔ 



ایک اور صارف ٹی احمد نے صدر کے صاحبزادے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ  اس طرح کی تجاویز کا کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

ہماامتیاز نے لکھا کہ پاکستان کے صدر اور ان کے صاحبزادے (جوکہ ڈینٹسٹ ہیں) کورونا وائرس سے متعلق ایک ایسی ویڈیو کو پروموٹ کررہے ہیں جو غلط اعدادوشمار پر مبنی ہے۔اس ویڈیو کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا ہے ،ایسی غلط معلومات نہیں پھیلنی چاہیں۔

ہما کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صدر کے صاحبزادے نے جواب دیا کہ میں آپ سے متفق ہوں مگر میری نیت کسی شخص کو نقصان پہنچانے کی نہیں تھی۔ بلکہ مقصد بے چینی کم کرنا تھا،