دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی نئی قیمت کیا ہو گئی ؟جانئے

دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی نئی ...
دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی نئی قیمت کیا ہو گئی ؟جانئے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں خام تیل کی سٹوریج کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث اس کی قیمتوں میں ایک بار بھر کمی دیکھی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں تیل کی قیمت 11.12 ڈالر فی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔برینٹ کروڈ امیں تیل کی قیمت 19.09 ڈالر فی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کار جون کے مہینے کے کنٹریکٹ کو فروخت کرکے بعد کے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔امریکی آئل فنڈ ایل پی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کنٹریکٹ کو بعد کی تاریخ کے کنٹریکٹ سے تبدیل کریں گے۔

آئی این جی کے ہیڈ آف کموڈیٹیز اسٹریٹجی وارن پیٹرسن کا کہنا تھا کہ آگے دیکھنے اور تمام تر توجہ موجود نمبرز پر رکھا ہم ڈبلیو ٹی آئی کے ڈلیوری حب میں دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو مئی کے پہلے حصے میں ہم گنجائش پوری طرح سے بھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ پر دباو برقرار رہے گا۔یہاں تک کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں نے یکم مئی سے ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ ملین بیرل کے ریکارڈ پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ حجم طلب میں کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، کورونا وائرس سے عائد پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں طلب 3 کروڑ بیرل فی یوم تک کم ہوئی ہے۔مانگ میں کمی کے نتیجے کے طور پر اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ساحل سمندر کے ذخائر تقریبا 85 فیصد تک بھرنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

مزید :

بزنس -