پنجاب حکومت پر کورونا وائرس سے متعلق حقائق مسخ کرنے کا الزام لگ گیا

پنجاب حکومت پر کورونا وائرس سے متعلق حقائق مسخ کرنے کا الزام لگ گیا
پنجاب حکومت پر کورونا وائرس سے متعلق حقائق مسخ کرنے کا الزام لگ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے حکومت پنجاب پر کورونا وائرس کے متعلق حقائق کو بری طرح مسخ کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔جی ایچ اے کے مطابق صوبائی حکومت کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں اور گزشتہ روز پنجاب میں صرف 1500ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔وینٹی لیٹرز کی شدید کمی اور آئی سی یو اسٹاف اسپتالوں میں موجود نہیں، وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں میں شرح اموات 98 فیصد ہے۔جی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی بار بار یاد دہانی کے باوجود وینٹی لیٹرز ز مہیا نہیں کر سکی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مئی اور جون میں حکومتی نا اہلی کی سزا عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -