جاوید میانداد کا ویڈیو لنک کے ذریعے قومی کرکٹرز کو لیکچر، کیا مشورے دئیے؟

جاوید میانداد کا ویڈیو لنک کے ذریعے قومی کرکٹرز کو لیکچر، کیا مشورے دئیے؟
جاوید میانداد کا ویڈیو لنک کے ذریعے قومی کرکٹرز کو لیکچر، کیا مشورے دئیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے ’بڑے استادوں‘ سے کھیل کے گر سیکھنے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچرز کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے گزشتہ روز قومی کرکٹرز کو اپنے ماضی کے تجربات سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو انگلینڈ سمیت مختلف کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم مشورے دئیے اور حریف باﺅلرز کو خود پر حاوی نہ ہونے کی ہدایت کی۔ اس سیشن میں ہیڈکوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوئے جبکہ اگلے مرحلے میں سابق کپتان وسیم اکرم لیکچر دیں گے۔
جاوید میانداد نے قومی ٹیم 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مہارت پر مزید محنت کر کے بہت نام کما سکتے ہیں۔ اس موقع پر محمد حفیظ، بابر اعظم اور امام الحق نے سابق کپتان سے مختلف سوالات کئے۔

مزید :

کھیل -