”ٹوکیو اولمپکس مقابلے اگلے سال بھی نہیں ہو سکیں گے اگر۔۔۔“ جاپانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر نے تشویشناک بات کہہ دی

”ٹوکیو اولمپکس مقابلے اگلے سال بھی نہیں ہو سکیں گے اگر۔۔۔“ جاپانی میڈیکل ...
”ٹوکیو اولمپکس مقابلے اگلے سال بھی نہیں ہو سکیں گے اگر۔۔۔“ جاپانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر نے تشویشناک بات کہہ دی

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کو مشکل قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر یوشی ٹیکے نے واضح کیا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن یہ بتارہا ہوں کہ اگر اگلے سال تک کورونا وائرس کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار نہ ہوپائی تو پھر یہ مقابلے مشکل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث ٹوکیو اولمپکس اب ری شیڈول کرکے اگلے سال جولائی میں رکھے گئے ہیں اور جاپان اب تک ان گیمز کی تیاری پر 13 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرچکا ہے لیکن گیمز کے التواءسے اخراجات کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید :

کھیل -