انوکھا احتجاج، ڈاکٹروں نے اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا شروع کردیں

انوکھا احتجاج، ڈاکٹروں نے اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا شروع کردیں
انوکھا احتجاج، ڈاکٹروں نے اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا شروع کردیں

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں نے حفاظتی سازوسامان نہ ملنے پر انتہائی انوکھے طریقے سے احتجاج شروع کر دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے کی طرف سے جرمنی کے وزیرصحت اور دیگر متعلقہ حکام سے بار بار درخواست کی گئی کہ انہیں مناسب حفاظتی سازوسامان مہیا کیا جائے لیکن ہر بار ان کی درخواست پر کان نہیں دھرے گئے، جس پر اب ڈاکٹروں نے احتجاجاً اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنی شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس طرح احتجاج کرنے سے حکام ہماری درخواست پر کان دھریں گے۔ ہمارے پاس بہت کم حفاظتی سوٹ اور دیگر سامان موجود ہے۔ وہ بھی ختم ہو گیا تو ہم ایسے ہی برہنہ ہو جائیں گے، تو ہم نے سوچا کہ کیونکہ ابھی سے برہنہ ہو کر حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروا دیں۔ ہم ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر ہمارے پاس ہی حفاظتی سامان نہیں ہو گا تو ہم خود کورونا وائرس میں مبتلا ہو جائیں گے۔“دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی کورونا وائرس سے متعلق سازوسامان تیار کرنے والی فرمز نے اپنی پیداوار بڑھا رکھی ہے لیکن طلب اتنی زیادہ ہے کہ اسے پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -