61 سالہ گلوکارہ نے 26 سالہ نوجوان سے تعلق قائم کرلیا، محبت کی انوکھی کہانی

61 سالہ گلوکارہ نے 26 سالہ نوجوان سے تعلق قائم کرلیا، محبت کی انوکھی کہانی
61 سالہ گلوکارہ نے 26 سالہ نوجوان سے تعلق قائم کرلیا، محبت کی انوکھی کہانی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے 26سالہ لڑکے سے تعلق قائم کر لیا، جس کا نام ایلاملک ولیمز ہے۔ دی مرر کے مطابق حیران کن طور پر میڈونا کی عمر ولیمز کے ماں باپ سے بھی زیادہ ہے۔ ولیمز کی والدہ لوری 55سال کی اور والد ڈریو 59سال کے ہیں جو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے سے بہت خوش بھی ہیں۔ ولیمز ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کر رہا ہے۔

میڈونا ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں اور ولیمز کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ گزشتہ روز میڈونا نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ کچن میں کچھ بنا رہی ہوتی ہیں اور ولیمز ان کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔ کیپشن میں میڈونا نے لکھا کہ ”میںتم سے بہتر کسی شخص کا سوچ بھی نہیں سکتی جس کے ساتھ میں قرنطینہ میں رہوں۔“اس روز ولیمز کی سالگرہ بھی تھی، چنانچہ پوسٹ میں میڈونا نے ’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘ لکھتے ہوئے ولیمز کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

مزید :

تفریح -