لاک ڈاﺅن کے دوران نوعمروں نے گھروں پر انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، والدین کے لیے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

لاک ڈاﺅن کے دوران نوعمروں نے گھروں پر انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، والدین ...
لاک ڈاﺅن کے دوران نوعمروں نے گھروں پر انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، والدین کے لیے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں میں فارغ بیٹھے نوجوانوں نے ایک ایسا شرمناک کام شروع کر دیا کہ سن کرتمام والدین پریشان ہو جائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نوعمر لوگوں کی بڑی تعداد فحش مواد کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ لاک ڈاﺅن کے ان دنوں میں فحش فلموں کی ویب سائٹس پر ٹریفک میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پربھی بھارتی شہریوں کی سرگرمیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر زیرک مارکر کا کہنا ہے کہ ”نوعمر لڑکے لڑکیوں کو ہر حال میں اپنی جگہ اور پرائیویسی چاہیے ہوتی ہے۔ لاک ڈاﺅن سے قبل وہ باہر کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے، سکول اور کالج جاتے تھے، دوستوں کے ساتھ وقت گزاری کرتے تھے لیکن اب ان کو وقت گزارنے کے لیے ایسا کوئی موقع میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی بڑی تعداد فحش مواد کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اس کے نوجوانوں کی نفسیات پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے اور لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد بھی معاشرے پر یہ اثرات باقی رہیں گے۔“

مزید :

بین الاقوامی -