لڈو میں بار بار بیوی سے ہارنے والے شخص نے سارا غصہ اپنی بیوی پر ہی نکال دیا

لڈو میں بار بار بیوی سے ہارنے والے شخص نے سارا غصہ اپنی بیوی پر ہی نکال دیا
لڈو میں بار بار بیوی سے ہارنے والے شخص نے سارا غصہ اپنی بیوی پر ہی نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کی وجہ سے میاں بیوی ہمہ وقت ایک ساتھ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، چنانچہ گھریلو تشدد کے کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اب بھارت کے اس شخص ہی کو دیکھ لیں جس نے لڈو میں بار بار بیوی کے ہاتھوں ہارنے کے بعد بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پیش آیا ہے۔
یہ میاں بیوی وڈودرا کے علاقے ویملی میں رہتے ہیں۔ متاثرہ خاتون بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی۔ لاک ڈاﺅن کے دوران وقت گزاری کے لیے دونوں میاں بیوی آپس میں آن لائن لڈوگیم کھیلتے رہے اور جب بیوی نے بار بار شوہر کو ہرایا تو وہ غصے میں آ گیا اور اسے اس وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون نے ہیلپ لائن 181پر کال کی اور اسے آرتھوپیڈک سرجن کے پاس پہنچایا گیا۔
خاتون نے ڈاکٹر کے ہاں سے واپس اپنے گھر جانے کی بجائے میکے جانے کا فیصلہ کیا اور ایمبولینس نے اسے اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا۔ حکام نے میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو بارآور ثابت ہوئی۔ شوہر نے بیوی سے معافی مانگ لی اور بیوی نے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ مقدمہ درج نہیں کرائے گی اور والدین کے گھر چند دن گزار کر واپس اپنے گھر چلی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -