چین کی حکمراں جماعت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حمایت کرنے پر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں

چین کی حکمراں جماعت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حمایت کرنے پر شہباز شریف ...
چین کی حکمراں جماعت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حمایت کرنے پر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام تہنیتی خط لکھا ہے۔سی پی سی نے شہبازشریف کے نام 3 صفحات پر مشتمل تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ایک اہم سیاسی قوت ہے جس نے چین پاکستان سدابہار اسٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنر شپ کو فروغ دینے میں گراں قدرکام کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔خط میں مزید لکھاگیاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں۔خط کے مطابق کورونا نے تمام ممالک میں عوام کی صحت وسلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے، ہم کورونا کے انسداد کیلئے اپنا تجربہ بانٹیں گے اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -