18 ویں ترمیم کی مخالفت میں ایسی آواز بلند ہوگئی کہ بلاول کو بھی یقین نہ آئے

18 ویں ترمیم کی مخالفت میں ایسی آواز بلند ہوگئی کہ بلاول کو بھی یقین نہ آئے
18 ویں ترمیم کی مخالفت میں ایسی آواز بلند ہوگئی کہ بلاول کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بھی 18 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں نے18ویں ترمیم سےمتعلق بیانات دیے،اکثرلیڈرز نےترمیم کو بغیر پڑھے اس پرتبصرہ کیا،  چندترامیم میں آئندہ نسلوں کوملکی تاریخ سےبے خبر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سےمتعلق ترمیم میں طلبہ کوتحریک سےمحروم رکھاگیا، دنیاکےکسی بھی آئین میں تعلیمی نصاب وفاق کے پاس ہوتاہے، اختیارات صوبوں کودےکرتعلیم کا معیار خراب کردیا گیا، ملکی مفادکےبرعکس کسی بھی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔

مزید :

قومی -