وکیلوں پر نوٹوں کی بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتنے پیسے دے دیے کہ بیروزگار صحافی منہ دیکھتے رہ گئے

وکیلوں پر نوٹوں کی بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتنے پیسے دے دیے کہ بیروزگار ...
وکیلوں پر نوٹوں کی بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتنے پیسے دے دیے کہ بیروزگار صحافی منہ دیکھتے رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے مالی مشکلات کا شکار وکیلوں کی امداد کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصر اللہ وڑرائچ اور دیگر عہدیداروں کو وزیراعلیٰ آفس میں 10 کروڑ روپے کا چیک دیا ، اس موقع پر  صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب  میں مالی مشکلات کا شکار وکلا کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، صوبے کے وکلا کیلئے دیگر سہولیات فراہم کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے وکلا کیلئے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ رہائش گاہ تعمیر کی جائے گی ،  وکلا ٹاور کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کرکے جلد کارروائی شروع کی جائے۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں صحافی کارکن بیروزگار ہوئے جبکہ بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات بھی بندش کا شکار ہوئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح کیلئے باتوں سے زیادہ کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -