ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کو کتنا قرضہ دے دیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کو کتنا قرضہ دے دیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ ...
ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کو کتنا قرضہ دے دیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔

پاکستان کو قرض فراہمی کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب  اسلام آباد میں ہوئی جس مں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاؤ ہونگ یانگ نے شرکت کی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے سے پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔  لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی یہ منصوبے 31 اکتوبر 2022 تک مکمل ہوں گے۔  ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والے قرضے سے بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راولپنڈی اور سرگودھا میں منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -