پیپلز پارٹی کے کابینہ سائز پر تنقید کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اراکین کی تعداد کتنی ہو گئی ؟حیران کن خبر آگئی

پیپلز پارٹی کے کابینہ سائز پر تنقید کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ...
پیپلز پارٹی کے کابینہ سائز پر تنقید کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اراکین کی تعداد کتنی ہو گئی ؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون کے اضافے کے بعد ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 27 وفاقی وزیر ہیں جبکہ 4 وزرائے مملکت بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔کابینہ میں معاونین خصوصی 14 اور مشیروں کی تعداد 5 ہے جبکہ دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عمران خان کابینہ کا سائز بڑا ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے او ر کہتے تھے کہ وفاقی کابینہ خزانے پر بوجھ ہے۔

مزید :

قومی -