سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیسری بار کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 400 روپے اور فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت مزید 400 روپے کمی سے 96 ہزار 300 ہزار روپے پر آگئی، دس گرام سونا 343 روپے سستا ہوکر 82 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس 1709 ڈالر کا ہوگیا۔مقامی مارکیٹ میں تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار جبکہ فی اونس 25 ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

مزید :

بزنس -