وزیر اطلاعات بننے والے شبلی فراز کا وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، اپنے ارادے بتادیے

وزیر اطلاعات بننے والے شبلی فراز کا وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا بیان سامنے ...
وزیر اطلاعات بننے والے شبلی فراز کا وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، اپنے ارادے بتادیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاؤں سے نوازا۔ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا "اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور راہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔وزیر اعظم جناب عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔"

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا  مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری ، حکومتی پالیسیوں کی ترویج واشاعت اور وزارت ِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے۔ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مستند بنائیں گے۔

مزید :

قومی -